بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جان سینا کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی، مداحوں کے لیے بڑا اعلان !

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے معروف ریسلر اور 17 مرتبہ ورلڈ چیمپئن رہنے والے جان سینا نے دو نومبر کو منڈے نائٹ را میں واپسی کے بعد اپنے نام سے منسوب نئے ایونٹ ’جان سینا کلاسک‘ کی تفصیلات کا اعلان کر دیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

یہ ٹورنامنٹ موجودہ ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹارز اور مستقبل کے ابھرتے ہوئے ریسلرز کے درمیان مقابلوں پر مشتمل ہوگا۔ تاہم، اس وقت ایونٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی تھیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

بروکلین، نیویارک میں شائقین کی جانب سے پرتپاک استقبال کے بعد جان سینا نے اپنے اعلان کو تین حصوں میں تقسیم کیا۔جان سینا کے اعلان کے مطابق ’جان سینا کلاسک‘ 14 دسمبر کو ڈبلیو ڈبلیو ای را کی ایک خصوصی قسط کے طور پر منعقد ہوگا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اس روز را کی دو اقساط نشر ہوں گی جن میں سے ایک پہلے آسٹریلیا کے شہر پرتھ سے نشر کی جائے گی جبکہ خصوصی ایونٹ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں واقع والٹ ڈزنی ورلڈ میں ہوگا۔ فی الحال ایونٹ کے مخصوص مقام کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

جان سینا نے دوسرے اعلان میں بتایا کہ ٹورنامنٹ جیتنے والے ریسلر کو نئی چیمپئن شپ بیلٹ ڈبلیو ڈبلیو ای ’جان سینا چیمپئن شپ‘ دی جائے گی جس کی رونمائی بھی انہوں نے خود کی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

نئی بیلٹ کا ڈیزائن جان سینا کی ماضی کی مشہور اسپنر چیمپئن شپ بیلٹ سے ملتا جلتا ہے۔ تاہم، یہ بیلٹ گھومنے والی نہیں ہے۔جان سینا نے مزید بتایا کہ کلب ڈبلیو ڈبلیو ای کے سبسکرائبرز کو بھی ٹورنامنٹ کے فاتح کے انتخاب میں رائے دینے کا موقع ملے گا۔

تیسرے اعلان میں جان سینا نے بتایا کہ اس ایونٹ میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے مین روسٹر کے سپر اسٹارز کا مقابلہ این ایکس ٹی کے ریسلرز سے ہوگا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اس ہفتے این ایکس ٹی میں شرکت کے دوران وہ ان ابھرتے ہوئے ریسلرز کے ناموں کا اعلان کریں گے جو ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے ۔

لیکن ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے پہلے ریسلر کے طور پر کوڈی روڈز کے نام کا اعلان کیا گیا جبکہ مین روسٹر کے دیگر سپر اسٹارز کے نام آنے والے ہفتوں میں سامنے لائے جائیں گے جن میں ہیوسٹن، ٹیکساس میں ہونے والے سروائیور سیریز ایونٹ کے دوران بھی اعلانات متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا نیا ریکارڈ، 25 ہزار سے زائد رجسٹریشنز

یاد رہے کہ جان سینا نے مئی 2026 میں ڈبلیو ڈبلیو ای بیک لیش کے موقع پر خصوصی شرکت کرتے ہوئے اس نئے ایونٹ کا اعلان کیا تھا۔