پاکستان تحریکِ انصاف (PTI) کے رکنِ اسمبلی عاطف خان کی بھتیجی کی شادی میں جنرل (ر) قمر باجوہ نے شرکت کی جب کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ سابق آرمی چیف کی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب اسلام آباد کے بڑے ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس کی تصاویر منظرِ عام پر آ گئیں۔
تقریب میں چیئرمین سینیٹ، اسپیکر پنجاب اسمبلی، اپوزیشن و حکومتی ارکان اسمبلی شریک ہوئے، لڑکے والوں کی طرف سے شادی میں جنرل (ر) قمر باجوہ نے بھی شرکت کی۔
مزیدپڑھیں:بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، بیرسٹر گوہر نے تقریب کے دوران جنرل (ر) قمر باجوہ سے ملاقات کی۔
شیری رحمٰن، نیئر بخاری، پرویز خٹک، فواد چوہدری، اسد عمر، عمران اسماعیل نے بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔
It was a wonderful pleasure to attend the wedding celebrations of the daughter of my dear old friend, Fazli Hanan Khan with son of Asad Alam Niazi, MNA. The occasion brought back cherished memories of our university days together in England and reminded me of the enduring bonds… pic.twitter.com/7Ns9m7YqoH
— Barrister Gohar Khan (@BarristerGohar) November 2, 2026









