بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف کا پارٹی کےفیصلوں کا اختیار اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے قائدمیاں محمد نواز شریف نے پارٹی کے فیصلوں کا اختیار اپنے پاس رکھ لیا۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے مریم نواز کو پارٹی اور عمران خان کے خلاف اہم ذمہ داری سونپ دی۔ذمہ داری ملنے کے بعد مریم نواز متحرک ہوگئی۔مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے قائدین کو ممنوعہ فنڈنگ کے معاملہ کو زیادہ سے زیادہ نمایاں کرنے کی ہدایت کر دی۔لیگی وزراء اور پارٹی رہنماؤں کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

مہم کی نگرانی خود مریم نواز کریں گی۔تمام قائدین روزانہ کی بنیاد پر پریس کانفرنس میں ممنوعہ فنڈنگ کو اجاگر کریں گے۔عمران دورے حکومت کی کرپشن اور مہنگائی کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔عمران خان کو ہدف تنقید بنایا جائے گا۔پارٹی کو فعال کرنے کے لیے ملک بھر میں ورکرز کنونشن بھی منعقد کیے جائیں گے۔ورکرز کنونشنز سے مریم نواز خطاب کریں گی۔ورکرز کنونشنز کے لیے پارٹی کو شیڈول تیار کرنے کی ہدایات جاری کردیئے گئے۔ سوشل میڈیا پر بھی عمران خان مخالفت کمپین کو تیز کیا جائے گا۔