بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایس سی او اجلاس، بھارتی دعوت نامہ موصول، شرکت کا فیصلہ قومی قیادت کریگی، دفتر خارجہ

پاکستان کو بھارت کی جانب سے دہلی میں 20 سے 22 نومبر تک شیڈول شنگھائی تعاون تنظیم (ای سی او) کے اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر نے اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران صحافیوں کو اس بارے مزید بتایا کہ پاکستانی قیادت شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ ادارہ جاتی مشاورت اور طے شدہ ضابطہ کار کی تکمیل کے بعد کرے گی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

انہوں نے کہا کہ پاکستان ذمہ دار ملک کی حیثیت سے علاقائی اور عالمی فورمز پر مثبت روابط اور مذاکرات پر یقین رکھتا ہے، پڑوس میں امن پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ترجمان دفتر خارجہ نے سعودی عرب کے شہروں پر حوثی باغیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے 26 اکتوبر کو سعودی عرب کے علاقوں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے والے حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت کی تھی، جن میں مقدس مقامات کے قریبی علاقے بھی شامل تھے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ان حملوں کو سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی اور اسلام کے مقدس ترین مقامات کے تقدس اور شہریوں کی سلامتی کو نظر انداز کرنے کے مترادف قرار دیا تھا۔

سجاد حیدر نے کہا کہ پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا اور بیرونی جارحیت یا خطرات کے خلاف حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے ذریعے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ 28 اکتوبر کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کے پہلے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم نے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا اور خطے میں پائیدار امن کے قیام میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

پاکستان کا فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ 23 اکتوبر کو پاکستان سمیت آر فور ممالک کے وزرائے خارجہ نے فلسطین اور یمن سمیت اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ان کے مطابق وزرائے خارجہ نے 4 جون 1967ء کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔

انہوں نے فوری طور پر تشدد کے خاتمے، غزہ میں بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور دو ریاستی حل پر جلد عمل درآمد کا مطالبہ بھی کیا۔

سجاد حیدر نے بتایا کہ وزرائے خارجہ نے یمن میں حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی مذمت کی اور یمنی حکومت اور سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا گیا جبکہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سمیت جاری سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق وزرائے خارجہ نے آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی محفوظ اور بلا رکاوٹ آمدورفت بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ 23 اکتوبر کو آر فور ممالک کے وزرائے خارجہ نے استنبول میں فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں امریکا، اسرائیل کے ایران اور فلسطین کے ساتھ جاری تنازعات، سعودی عرب اور یمن پر حوثیوں کے حملوں اور آبنائے ہرمز، باب المندب اور بحیرہ اسود میں بحری سلامتی سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سجاد حیدر کے مطابق وزرائے خارجہ نے مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اردن میں دہشت گرد حملے کی مذمت
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے 24 اکتوبر کو اردن کے ایک چرچ میں نماز جنازہ کے جلوس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی بھی شدید مذمت کی تھی۔

پاکستان نے اردن کی حکومت اور عوام، بالخصوص جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اردن کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران پاکستان کی دوطرفہ سفارتی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن کے سرکاری دورہ پاکستان کا بھی حوالہ دیا اور بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ان سے ملاقات کی۔

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا ثبوت
ترجمان دفتر خارجہ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایک مخلص ثالث کی حیثیت سے ممکنہ تمام سہولت کاری فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 47 سال سے ایک دوسرے سے بات نہ کرنے والے 2 ممالک کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا، دونوں ممالک کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر کامیاب دستخط پاکستان کی سفارتی کوششوں کا ثبوت ہیں۔

سجاد حیدر کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا، پاکستان نے دیگر ممالک کو بھی ایک پلیٹ فارم پر لا کر امن و استحکام پر بات چیت کا موقع فراہم کیا، علاقائی امن صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے اور اس سے باہر کے ممالک کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کے لیے سہولت کاری اور سفارتی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھے گا، امن کا قیام جنگ کے بجائے سیاسی مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ بالاآخر خطے میں امن و استحکام قائم ہوگا۔

مزید پڑھیں:کراچی سینٹرل جیل کی بیرک میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے سے مرنے والا قیدی کون؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں سے متعلق بیان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہوں گا، مذاکرات اور ثالثی کے عمل میں وقت لگ سکتا ہے تاہم مسائل کا حل سفارت کاری سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں، پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔