بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کا تجارتی خسارہ 16 فیصد بڑھ کر 14 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں تقریباً 16 فیصد اضافہ ہوگیا۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارہ 14 ارب 62 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

سالانہ بنیاد پر تجارتی خسارے میں 2ارب ڈالر سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں تجارتی خسارہ 12ارب 61 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

رپورٹ کے مطابق ماہ میں برآمدات 11.33 ارب ڈالر، درآمدات 25.96 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا، برآمدات میں 8.52 فیصد، درآمدات میں 12.59 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں برآمدات 2.84 فیصد اضافے سے 2.92ارب ڈالر رہیں، اس دوران درآمدات 5.72 فیصد اضافے سے 6.80 ارب ڈالر رہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اکتوبر میں ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 10.30 فیصد اضافےسے3.87 ارب ڈالر رہا، اکتوبر 2025 کے مقابلے تجارتی خسارہ 19.70 فیصد تک بڑھ گیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

واضح رہے کہ ایک مقررہ مدت کے دوران جب کسی ملک کی درآمدات اس کی برآمدات سے زیادہ ہوجاتی ہیں تو یہ تجارتی خسارہ کہلاتا ہے۔

تجارتی خسارہ اس وقت ہوتا ہے جب بین الاقوامی ٹرانزیکشن اکاؤنٹ میں منفی بیلنس ہو۔ ادائیگیوں کا توازن ملک میں رہائش پذیر اور بیرون ملک رہنے والوں کے درمیان، جہاں ملکیت میں تبدیلی واقع ہوتی ہے، تمام اقتصادی لین دین کو ریکارڈ کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:دپیکا کےزعفرانی لباس پر اعتراض، بی جے پی کی شاہ رخ خان کی ’کنگ‘ کے بائیکاٹ کی دھمکی

تجارتی خسارہ طویل مدت میں کافی مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ تجارتی خسارے کا سب سے واضح نقصان یہ ہے کہ ملک اپنی پیداوار سے زیادہ اشیا اور خدمات استعمال کرتا ہے۔