بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی سی سی کی نئی پلیئر رینکنگ، فخر، شاہین اور منہاس سمیت پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی پلیئر رینکنگ جاری کردی، جس میں پاکستان کے فخر زمان، شاہین آفریدی، عرفات منہاس اور سلمان مرزا سمیت متعدد کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹس میں بیٹرز، بولرز اور آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں تبدیلیاں ہوئی ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ٹیسٹ رینکنگ
ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم ایک درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں، جنوبی افریقا کے ویان ملڈر 7 درجے بہتری کے بعد 17 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

آسٹریلیا کے کیمرون گرین 3 درجے ترقی کے بعد 19 ویں جبکہ ایلکس کیری 2 درجے بہتری کے بعد 20 ویں نمبر پر آگئے۔جنوبی افریقا کے ریان ریکلٹن 25 درجے ترقی کے بعد 23 ویں اور ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز 12 درجے بہتری کے بعد 39 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ایک درجے ترقی کے بعد دوبارہ پہلے نمبر پر آگئے جبکہ جنوبی افریقا کے مارکو ینسن دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

جنوبی افریقا کے سائمن ہارمر 9 درجے بہتری کے بعد ساتویں اور ویسٹ انڈیز کے جومیل واریکن 6 درجے ترقی کے بعد 30 ویں نمبر پرآگئے، ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے مارکو ینسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

ون ڈے رینکنگ
آئی سی سی ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل پہلے اور پاکستان کے بابر اعظم نویں نمبر پر برقرار ہیں۔

پاکستان کے فخر زمان 9 درجے ترقی کے بعد 37 ویں نمبر پرپہنچ گئے جبکہ سری لنکا کے پون رتھنائیکے 20 درجے بہتری کے بعد 16 ویں پوزیشن پر آگئے، انگلینڈ کے ٹام بینٹن 15 درجے ترقی کے بعد 47 ویں جبکہ سری لنکا کے کامندو مینڈس 14 درجے بہتری کے بعد 60 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے، پاکستان کے ابرار احمد ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔

پاکستان کے شاہین آفریدی 2 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پرآگئے جبکہ افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی 13 درجے بہتری کے بعد ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔سری لنکا کے دنیتھ ویلا لاگے 8 درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر آگئے جبکہ پاکستان کے حارث رؤف 9 درجے تنزلی کے بعد 29 ویں پوزیشن پر چلے گئے۔

انگلینڈ کے جیمی اوورٹن 28 درجے بہتری کے بعد 59 ویں جبکہ پاکستان کے عرفات منہاس 15 درجے ترقی کے بعد 68 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ محمد نبی 5 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔

ٹی 20 رینکنگ
ٹی 20 بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما پہلے، پاکستان کے صاحبزادہ فرحان دوسرے اور بھارت کے ایشان کشن تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔

بھارت کے شریاس ایئر 2 درجے بہتری کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے جبکہ نیوزی لینڈ کے گلین فلپس 13 درجے ترقی کے بعد 24 ویں اور افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی 34 درجے بہتری کے بعد 59 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

ٹی 20 بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی اور پاکستان کے ابرار احمد کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔

نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر 2 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے جبکہ پاکستان کے سلمان مرزا بھی 2 درجے بہتری کے بعد 13 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے، نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی 23 درجے ترقی کے بعد 23 ویں نمبر پر آگئے۔

ٹی 20 آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں زمبابوے کے سکندررضا پہلے اور پاکستان کے صائم ایوب دوسرے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی 3 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی اور مولانا سے لڑتے رہیں گے تو معاشی ترقی کب کرینگے، بلاول بھٹو

یوں آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں پاکستان کے فخر زمان، شاہین آفریدی، عرفات منہاس اور سلمان مرزا نے اپنی پوزیشنز بہتر بناتے ہوئے نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔