بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اپر کرم سے پاکستان داخل ہوتا خارجی دہشتگرد گرفتار، سب مشین گن برآمد

اسلام آباد: افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے، اپر کُرم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بڑی کامیابی ملی ہے جس میں مسلح افغان خارجی کو گرفتار کرلیا گیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان سے دراندازی کرنے والی دہشت گرد تشکیل کا ایک مسلح خارجی گرفتار ہوا ہے جو بارڈر کراس کرنے میں ناکام ہوگیا، گرفتار خارجی کی شناخت قاری وقاص عرف قدوس کے نام سے ہوئی جس کا تعلق اسپین غرافغانستان سے ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افغان خارجی نے دورانِ تفتیش خارجی کاظم گروپ میں شمولیت کے لیے پاکستان میں داخل ہونے کا انکشاف کیا، تلاشی کے دوران گرفتارافغان خارجی قاری وقاص کے قبضے سے ایک سب مشین گن، چار میگزین اور 88 گولیاں برآمد ہوئیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مزید پڑھیں:فلم ’بیورلی ہلز‘ کی مشہور اداکارہ 50 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان خارجی کے قبضے سے مختلف مقامات اور بم بنانے کی تکنیک سے متعلق نوٹس پر مشتمل نوٹ بک بھی برآمد ہوئی جس سے تفتیش جاری ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting