بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سرکاری ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، متعدد آسامیوں کا اعلان

اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے گریڈ 16 سے 20 تک مختلف محکموں میں متعدد آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کر دیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ایف پی ایس سی کی طرف سے جاری کیے گئے اشتہار میں طبی، انتظامی، انجینئرنگ، سائنسی، فنانس، قانونی اور دیگر شعبوں کی آسامیاں شامل ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

آڈیٹر جنرل پاکستان کے تحت اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر گریڈ 17 کی 160 آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

فیڈرل میڈیکل کالج میں ڈیمونسٹریٹر گریڈ 17 کی 25 آسامیاں جبکہ وزارت منصوبہ بندی کے اکانومسٹ گروپ میں گریڈ 17 کی 12 آسامیاں شامل ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

پمز اسلام آباد میں پروفیسر گریڈ 20 کی 6 اور ایسوسی ایٹ پروفیسر گریڈ 19 کی 2 آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

وزارت دفاع کے اے ایف آئی آر ایم میں نرس گریڈ 16 کی 10 آسامیاں، جبکہ جی ایچ کیو میں سویلین میڈیکل پریکٹیشنر گریڈ 17 کی 4 آسامیاں شامل ہیں۔

وزارت ریلوے میں اسسٹنٹ انجینئر گریڈ 17 کی 3، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر گریڈ 17 کی 4، اسسٹنٹ کنٹرولر اور اسسٹنٹ مکینیکل انجینئر کی 2، 2 جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل گریڈ 17 کی ایک آسامی مشتہر کی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:کراچی: نامعلوم ملزمان کی اسپتال میں فائرنگ، ڈاکٹر جاں بحق

وزارت منصوبہ بندی میں ڈپٹی چیف، اسسٹنٹ چیف اور ریسرچ افسران کی آسامیاں بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، وزارت دفاع اور جی ایچ کیو میں سائنسی، آرڈننس، سکیورٹی اور فنانس شعبوں کی آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں، جن میں جونیئر سائنٹفک آفیسر، اے ایف آئی آف پیتھالوجی گریڈ 16 کی 2 آسامیاں بھی شامل ہیں۔

وزارت قانون میں اسسٹنٹ ڈرافٹسمین گریڈ 18 کی ایک، وزارت مذہبی امور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر گریڈ 17 کی ایک، قومی ورثہ ڈویژن میں ڈپٹی ڈائریکٹر گریڈ 18 کی ایک اور خزانہ ڈویژن میں بجٹ پبلیکیشن آفیسر گریڈ 18 کی آسامی شامل ہے۔

گلگت بلتستان کے مختلف محکموں میں بھی متعدد سرکاری آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایف پی ایس سی کے مطابق مختلف آسامیوں پر صوبائی، علاقائی اور خواتین کوٹے مختص کیے گئے ہیں۔ امیدوار اہلیت، تعلیم، تجربے، عمر اور کوٹے کی مکمل تفصیلات اشتہار میں دیکھ سکتے ہیں۔