بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی: نامعلوم ملزمان کی اسپتال میں فائرنگ، ڈاکٹر جاں بحق

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں نامعلوم مسلح ملزمان نے اسپتال میں گھس کر فائرنگ(firing) کردی، جس کے نتیجے میں ڈاکٹر کاشف جاں بحق ہوگئے جب کہ ملزمان باآسانی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گلشن معمار کے سیکٹر ایکس ٹو میں واقع آغا اسپتال میں پیش آیا، جہاں ڈاکٹر کاشف او پی ڈی میں مریضوں کا معائنہ کررہے تھے کہ اسی دوران 2 نامعلوم مسلح ملزمان اسپتال میں داخل ہوئے اور فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

زخمی ڈاکٹر کاشف کو طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئے جب کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت ڈاکٹر کاشف کے نام سے ہوئی ہے جب کہ واقعے کی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مزیدپڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی کا اعلان

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

وزیر داخلہ سندھ کا واقعے کا نوٹس
دوسری جناب وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے گلشنِ معمار میں اسپتال کے اندر ڈاکٹر کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت کی کہ ڈاکٹر پر فائرنگ اور قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور ان کی شناخت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

ضیا الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ طبی مرکز میں گھس کر ڈاکٹر کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، واقعے کے محرکات اور پس پردہ حقائق ہر پہلو سے سامنے لائے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ذاتی تنازع سمیت تمام ممکنہ پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کی جائیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تفتیش میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ شہر میں شہریوں، بالخصوص طبی مراکز میں کام کرنے والے افراد کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مقتول ڈاکٹر کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔

ادھر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے بھی ایس ایس پی ویسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کریں۔