اسلام آباد(نیوزڈیسک)پنجاب کابینہ میں وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے وزراء کو ملنے والے محکموں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد محکمہ صحت، میاں اسلم اقبال ہاؤسنگ اور انڈسٹریز کے وزیر ہوں گے۔
میاں محمود الرشید بلدیات اور مراد راس سکولز ایجوکیشن ،علی افضل ساہی مواصلات، لطیف نذر مائنز اینڈ منرل، راجا بشارت پارلیمانی امور، پراسیکیوشن اور کوآپریٹو جبکہ نوابزداہ منصور محکمہ مال کے وزیر ہوں گے۔
سردار محسن لغاری خزانہ، سردار شہاب الدین سوشل ویلفیئر ،سردار حسنین بہادر دریشک خوراک اینڈ لائیو اسٹاک، عنصر مجید نیازی محکمہ لیبر اور ملک تیمور کھیلوں کے وزیر ہوں گے۔
منیب سلطان چیمہ ٹرانسپورٹ، علی عباس شاہ فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف، سردار ہاشم ڈوگر محکمہ داخلہ، سردار آصف نکئی محکمہ ایکسائز جبکہ راجا یاسر ہمایوں ہایئر ایجوکیشن اور خرم شہزاد ورک قانون اور حسین جہانیاں گردیزی زراعت کے وزیر ہوں گے۔
مسرت جمشید چیمہ کو وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی بنایا جائے گا، انہیں اطلاعات کا محکمہ دیے جانے کا امکان ہے۔ارسلان خالد کو بھی وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا جائے گا اور انہیں آئی ٹی کا محکمہ دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ احمد اویس کو دوبارہ پنجاب کا ایڈووکیٹ جنرل بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔
پنجاب کابینہ ، وزراءکے محکموں کی تفصیلات سامنے آگئیں








