> العامرات: بھارت انڈر 19 کے خلاف شاندار اور تاریخی فتح حاصل کرنے کے بعد پاکستانی ہیرو حمزہ ظہور نے اپنی جیب سے ایک کاغذ کی پرچی نکال کر کیمروں اور شائقینِ کرکٹ کے سامنے لہرائی، جس کے متن نے سوشل میڈیا اور کرکٹ کی دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔
پرچی پر انگریزی میں لکھا ہوا تھا:
“Tomorrow match 50 Insha Allah. Hamza Zahoor best”
حمزہ ظہور نے میچ سے ایک دن پہلے ہی کاغذ کے پرزے پر تحریر کر کے یہ پیشگوئی (Manifestation) کی تھی کہ وہ بھارت کے خلاف اگلے میچ میں انشاء اللہ 50 رنز بنائیں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ حمزہ ظہور نے نہ صرف اپنا یہ ہدف پورا کیا بلکہ اس سے بھی آگے نکلتے ہوئے 108 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابلِ شکست سنچری اسکور کی اور پاکستان کو 3 وکٹوں سے سنسنی خیز فتح دلا کر میدان مار لیا۔ ان کی اس منفرد پیشگوئی اور کاغذ لہرانے والے جشن (Paper Celebration) کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں۔








