میچ کے بعد حمزہ ظہور کا کہنا تھا کہ دباؤ نہیں لیا بلکہ اپنی بیٹنگ سے لطف اندوز ہوا اور پلان کے مطابق کھیلنے کی کوشش کی
انڈر 19 ایشیا کپ میں وکٹ کیپر بیٹر حمزہ ظہور نے بھارت کے خلاف مشکل وقت میں ناقابلِ شکست سنچری بناکر اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔
پاکستانی بیٹر حمزہ ظہور نے 100 رنز بناتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور پاکستان کو 3 وکٹوں سے فتح دلادی۔انہوں نے بھارت کے خلاف اس میچ میں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
ساتویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے حمزہ نے 108 گیندوں پر 100 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے ابتدائی 5 کھلاڑی صرف 61 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔
اس موقع پر حمزہ ظہور اور حسنین عباس ڈار نے چھٹی وکٹ کے لیے 107 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ حسنین نے 67 گیندوں پر 38 رنز بنائے۔
مزیدپڑھیں:مشن تاحال مکمل نہیں، ایران اب بھی سلامتی کیلئے خطرہ ہے؛ اسرائیل
میچ کے بعد حمزہ ظہور کا کہنا تھا کہ انہوں نے دباؤ نہیں لیا بلکہ اپنی بیٹنگ سے لطف اندوز ہوئے اور دیے گئے پلان کے مطابق کھیلنے کی کوشش کی۔








