بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میرا خیال ہےکہ پاکستان میں انتظامی یونٹس بنائےجائیں، خواجہ آصف

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہاگر 12 کی تجویز ہے تو 12 کرلیں لیکن یہ زبان، نسل یا سیاسی مفادات کومدنظر رکھ کرنہ بنائے جائیں۔

جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ صوبوں کی تجویزپچھلےدوماہ سےموضوع بحث ہے، میرا خیال ہےکہ پاکستان میں بھی انتظامی یونٹس بنائےجائیں، ساری دنیا میں ایساہوتا ہے، اگر 12 کی تجویز ہے تو 12 کرلیں لیکن یہ زبان، نسل یا سیاسی مفادات کومدنظر رکھ کرنہ بنائےجائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری آبادی بڑھ گئی ہے، لوگوں کوسہولیات میسر ہونی چاہئیں، افغانستان نے 8، 10صوبےتھےجن کو30، 32صوبوں میں تقسیم کردیاگیا، صوبائی دارالحکومتوں کے اختیارات انتظامی یونٹس کومنتقل ہوں، طاقت کا ارتکاز لاہور،کراچی،کوئٹہ اور پشاور میں نہ ہو۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مرکز سے منتقل کیے جانےوالے فنڈز صوبائی حکومتوں کے رحم و کرم پر رہ جاتےہیں، دراصل ان فنڈز کی منزل بلدیاتی ادارے ہوتےہیں، بلدیاتی ادارےصوبائی حکومتوں کے رحم و کرم پر ہوتےہیں۔

مزیدپڑھیں:گیس اور بجلی کے موجودہ سلیب ختم کرنے کی تیاری، نیا طریقہ کار تیار

وزیر دفاع نے کہا کہ سیاستدانوں کو یہ سوچنا چاہیےکہ یہ طاقت عوام کی امانت ہے، ہم سیاستدانوں کا نقط نظرہےکہ ساری طاقت خوداستعمال کرناچاہتےہیں۔