اسلام آباد: محکمۂ موسمیات اور موسمیاتی ماہرین کی تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق، پاکستان میں سیزن کا پہلا انتہائی فعال اور طاقتور مغربی سلسلہ داخل ہو رہا ہے۔
ملک بھر میں موسم کی بڑی تبدیلی کا امکان پیدا ہو گیا ہے، جہاں سیزن کا پہلا طاقتور مغربی سلسلہ (Western Disturbance) پاکستان میں داخل ہو رہا ہے، جس کے باعث 10 سے 15 نومبر کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں اور شدید برفباری کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
یہ سسٹم MJO فیز 3 کی مدد سے کافی ایکٹیو رہے گا، جس کے تحت بیک ٹو بیک دو مغربی لہریں 10 سے 15 نومبر کے دوران ملک کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لیں گی۔
اس سسٹم کے تحت نہ صرف میدانی علاقوں میں تیز بارشیں ہوں گی بلکہ شمالی اور بالائی علاقوں میں سیزن کی پہلی باقاعدہ برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
برفباری اور بارش والے علاقےموسمیاتی رپورٹ کے مطابق درج ذیل علاقوں میں مختلف شدّت کی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔
برفباری والے علاقے:* بابوسر، دیوسائی، رتی گلی، سوات، کالام، مالم جبہ، دیر، چترال، کوہستان، ناران، کاغان، نیلم ویلی، استور، سکردو، ہنزہ، گلگت بلتستان اور گلیات، نتھیا گلی، ایوبیہ و ٹھنڈیانی کی اونچی چوٹیوں پر سیزن کی پہلی اچھی برفباری کا قوی امکان ہے۔
مزید پڑھیں:
بارش اور ژالہ باری:* مری، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہاٹ، مردان، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور کشمیر میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری (اولے) بھی پڑ سکتی ہے۔








