بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سی ایس ایس 2027 کے تحریری امتحان کیلیے درخواستیں طلب، آخری تاریخ بھی مقرر

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے سی ایس ایس 2027 کے تحریری امتحان کیلیے درخواستیں طلب کر لیں۔

ایف پی ایس سی کے مطابق آن لائن درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 نومبر مقرر کی گئی ہے، تحریری امتحان میں صرف وہ امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے جنہوں نے ایم پی ٹی 2027 پاس کیا ہو۔

تحریری امتحان 27 جنوری سے ملک کے 19 شہروں میں شروع ہوگا۔

مزیدپڑھیں:امریکی صدارتی دوڑ کے ممکنہ امیدوار سینیٹر کرس وان ہولن کا کراچی میں پیدا ہونے کا دلچسپ انکشاف
ایف پی ایس سی کے مطابق آن لائن درخواست کی دستخط شدہ ہارڈ کاپی اور مطلوبہ دستاویزات 4 دسمبر تک جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

امیدواروں کیلیے کم از کم سیکنڈ ڈویژن بیچلر ڈگری اور 21 سے 30 سال عمر کی حد مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کی عمر کا تعین 31 دسمبر 2026 کو کیا جائے گا، جبکہ اہل امیدواروں کو 2 سال عمر کی رعایت بھی حاصل ہوگی۔