بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مولانا فضل الرحمٰن اور خاندان کی مالی بے ضابطگیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور خاندان کے گرد مالی بے ضابطگیوں سے متعلق نئے سوالات اٹھ گئے جب کہ اسعد محمود کے دورِ وزارت میں ڈی آئی خان کی 5 سڑکوں کے منصوبوں کے ٹھیکوں اور ٹھکیداروں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

رپورٹ کے مطابق اسعد محمود کے دورِ وزارتِ مواصلات (19 اپریل 2022 تا 10 اگست 2023) میں ڈی آئی خان کے پانچ اہم سڑکوں کے منصوبوں کی دوبارہ ٹینڈرنگ اور ٹھیکوں کی منظوری کے حوالے سے سنگین مالی و انتظامی سوالات سامنے آچکے ہیں۔

حاصل شدہ دستاویزات میں نہ صرف منصوبوں کے غیر معمولی مالی اضافے کی تفصیلات درج ہیں بلکہ 2014 اور 2022 کے ٹھیکیداروں کے ناموں میں تبدیلی بھی واضح ہے۔

یہ معاملہ اس لیے بھی اہم ہے کہ پانچوں منصوبوں کے لیے CSR-2022 کے سرکاری نرخ موجود ہونے کے باوجود فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ٹھیکے ان تخمینی لاگتوں سے کہیں زیادہ قیمت پر منظور کیے گئے

پانچ منصوبے اور ٹھیکیداروں کے نام: دستاویزات میں کیا سامنے آیا؟ فراہم کردہ تقابلی دستاویز کے مطابق CSR-2014 اور CSR-2022 میں درج ٹھیکیداروں کے نام درج ذیل ہیں:

منصوبہ CSR-2014 میں درج ٹھیکیدار CSR-2022 میں درج ٹھیکیدار، بائی پاس SBC ایم ایس رسٹم ایسوسی ایٹس — ایم ایس نصراللہ خان میان خیل (JV) ایم ایس سلطان محمود اینڈ کمپنی (SMC) جوائنٹ وینچر

N-50 (لچھرہ تا مسن موڑ) ایم ایس رسٹم ایسوسی ایٹس — ایم ایس نصراللہ خان میان خیل (JV) ایم ایس SMC جوائنٹ وینچر

N-55 (قریشی موڑ تا نائیویلہ) ایم ایس رسٹم ایسوسی ایٹس — ایم ایس نصراللہ خان میان خیل (JV) ایم ایس SMC جوائنٹ وینچر

بائی پاس NBC ایم ایس حزب اللہ خان گنڈاپور ایم ایس SMC جوائنٹ وینچر

NH-55 (قریشی موڑ تا مریالی) ایم ایس رسٹم ایسوسی ایٹس — ایم ایس نصراللہ خان میان خیل (JV) ایم ایس SMC جوائنٹ وینچر

پانچ منصوبوں کی مالی تفصیلات
1۔ بائی پاس SBC
سرکاری تخمینہ: 1 ارب 20 کروڑ روپے
منظور شدہ ٹھیکہ: 1 ارب 81 کروڑ روپے سے زائد
اضافی لاگت: تقریباً 51 فیصد

CSR-2014 میں رسٹم ایسوسی ایٹس اور نصراللہ خان میان خیل کا جوائنٹ وینچر جبکہ CSR-2022 میں سلطان محمود اینڈ کمپنی (SMC) جوائنٹ وینچر کا نام درج ہے۔

2۔ N-50 (لچھرہ تا مسن موڑ)
سرکاری تخمینہ: 34 کروڑ 69 لاکھ روپے
منظور شدہ ٹھیکہ: 53 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد
اضافی لاگت: تقریباً 53.7 فیصد۔
CSR-2022 کی دستاویز میں ایم ایس SMC جوائنٹ وینچر کا نام درج ہے

3۔ N-55 (قریشی موڑ تا نائیویلہ)
سرکاری تخمینہ: 1 ارب 14 کروڑ روپے
منظور شدہ ٹھیکہ: 1 ارب 78 کروڑ روپے سے زائد
اضافی لاگت: تقریباً 55 فیصد
CSR-2014 میں رستم ایسوسی ایٹس اور نصراللہ خان میاں خیل کا جوائنٹ وینچر جبکہ CSR-2022 میں ایم ایس SMC جوائنٹ وینچر درج ہے۔

4۔ بائی پاس NBC
سرکاری تخمینہ: 1 ارب 17 کروڑ روپے
منظور شدہ ٹھیکہ: 1 ارب 81 کروڑ روپے سے زائد
اضافی لاگت: تقریباً 53.8 فیصد
CSR-2014 میں ایم ایس حزب اللہ خان گنڈاپور جبکہ CSR-2022 میں ایم ایس SMC جوائنٹ وینچر کا نام درج ہے

5۔ NH-55 (قریشی موڑ تا مریالی)
سرکاری تخمینہ: 14 کروڑ 52 لاکھ روپے
منظور شدہ ٹھیکہ: 76 کروڑ 59 لاکھ روپے سے زائد
اضافی لاگت: تقریباً 427 فیصد
CSR-2014 میں رسٹم ایسوسی ایٹس اور نصراللہ خان میان خیل کا جوائنٹ وینچر جبکہ CSR-2022 میں ایم ایس SMC جوائنٹ وینچر درج ہے۔

ٹھیکیداروں کی حیران کن تبدیلی اور مالی معاملات پر اہم سوالات

پانچ میں سے چار منصوبوں کے CSR-2014 ریکارڈ میں رستم ایسوسی ایٹس اور نصراللہ خان میاں خیل کا جوائنٹ وینچر درج ہے، جبکہ ایک منصوبے میں حزب اللہ خان گنڈاپور کا نام موجود ہے۔CSR-2022 کی دستاویز میں تمام پانچ منصوبوں کے لیےسلطان محمود اینڈ کمپنی (SMC) جوائنٹ وینچر کا نام سامنے آتا ہے۔ اس تبدیلی کی مکمل قانونی اور انتظامی وجوہات کیا تھیں؟

کیا تمام پانچ منصوبوں کی دوبارہ ٹینڈرنگ کھلے اور مسابقتی طریقہ کار کے تحت ہوئی؟ کتنے ٹھیکیداروں نے بولیاں جمع کرائیں اور کامیاب بولی دہندگان کا انتخاب کن بنیادوں پر کیا گیا؟

سابقہ ٹھیکیداروں کے ساتھ معاہدوں کی منسوخی، ان کے قانونی تنازعات اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے اسٹیٹس کو آرڈر کی موجودگی میں نئے ٹھیکوں کی منظوری کا قانونی جواز کیا تھا؟

کیا نئے ٹھیکیداروں کے پیش کردہ نرخوں کا آزادانہ تکنیکی اور مالی جائزہ لیا گیا تھا؟ اگر ہاں تو اس کی رپورٹ کہاں ہے؟اسد محمود کے دورِ وزارت میں ان پانچوں منصوبوں کی دوبارہ ٹینڈرنگ اور منظوری کا فیصلہ کن حکام نے کیا؟تمام پانچ منصوبوں میں SMC جوائنٹ وینچر کا نام آنے کی قانونی اور تجارتی تفصیلات کیا ہیں؟

کیا SMC جوائنٹ وینچر کے مالکان، شراکت داروں اور اصل مستفید ہونے والے افراد کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں گی؟کیا ٹھیکوں کی منظوری سے قبل مارکیٹ ریٹس، سرکاری CSR-2022 نرخوں اور پیش کردہ بولیوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا؟

کیا ان منصوبوں کے ٹینڈر ریکارڈ، ورک آرڈرز، ادائیگیوں اور نظرثانی شدہ تخمینوں کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا؟کیا نیب اور ایف آئی اے اس معاملے کی تحقیقات کرکے کسی ممکنہ مالی بے ضابطگی اور ذمہ داروں کا تعین کریں گے؟

مزید پڑھیں:ملک میں فی تولہ سونا ایک روز کے وقفے کے بعد سستا ہوگیا

قومی خزانے کے پیسے پر کسی وزیر، سیاسی خاندان یا ٹھیکیدار کا ذاتی حق نہیں۔ ڈی آئی خان کے ان پانچ منصوبوں کے مکمل ٹینڈر ریکارڈ، ٹھیکیداروں کی ملکیتی تفصیلات، منظوریوں اور ادائیگیوں کا غیر جانب دارانہ فرانزک آڈٹ کروایا جائے تاکہ معلوم ہو سکے کہ عوامی پیسے کا استعمال قواعد کے مطابق کیوں نہیں ہوا؟