بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 34 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 049 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 400روپے کی کمی سے 4لاکھ 27ہزار 436روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2ہزار 915روپے کی کمی سے 3لاکھ 66ہزار 457روپے کی سطح پر آگئی۔
اسکے برعکس عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 45سینٹس ک اضافے سے 52ڈالر 90سینٹس کی سطح پر آگئی۔
مزید پڑھیں:بجلی صارفین کیلئے اہم خبر، حکومت نے نیا منصوبہ تیار کرلیا
اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 45روپے کے اضافے سے 5ہزار 768روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 39روپے کے اضافے سے 4ہزار 945روپے کی سطح پر آگئی۔








