بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران امریکہ تنازع ؛ خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں بڑی کمی

تازہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ سے جون 2026 کے دوران برآمدات 32.3 فیصد کم ہو گئیں۔ اس حوالے سے دستیاب دستاویز کے مطابق مارچ تا جون 2025 میں خلیجی ممالک کو پاکستان کی برآمدات 98 کروڑ 6 لاکھ ڈالر تھیں، جو رواں سال اسی عرصے کے دوران کم ہو کر 66 کروڑ 37 لاکھ ڈالر رہ گئیں۔

اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2026 کے دوران بھی خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جولائی تا اکتوبر کے دوران برآمدات 1 ارب 88 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 1 ارب 1 کروڑ 91 لاکھ ڈالر رہ گئیں۔

مزید پرھیں:افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی ایران سے باہر نہیں جانے دینگے، محسن رضائی

دستاویز کے مطابق مارچ تا جون کے دوران متحدہ عرب امارات کو پاکستان کی برآمدات میں 42.7 فیصد کمی ہوئی، جبکہ اسی عرصے میں سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات 1.7 فیصد اور عمان کو 25.1 فیصد کم ہوئیں۔