بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کی اداکارہ سمرین کور سے منگنی، تصاویر وائرل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ(arshdeep singh) نے اپنی گرل فرینڈ اور اداکارہ سمرین کور سے منگنی کر لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشدیپ سنگھ نے 11 نومبر کو نیوزی لینڈ میں سمرین کور کو شادی کی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ اس خوشگوار موقع کی تصاویر سمرین کور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں جن میں ارشدیپ کو انہیں پروپوز کرتے اور بعد ازاں دونوں کو خوشی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Samreen (@samreenkaur__)


واضح رہے کہ ارشدیپ سنگھ ان دنوں آئی پی ایل 2027 کے حوالے سے بھی خبروں میں ہیں جہاں ان کی پنجاب کنگز سے ممبئی انڈینز میں منتقلی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ ایسے میں منگنی کی خبر نے ان کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے۔

مزیدپڑھیں:صاف توانائی کی جانب منتقلی، وزیراعظم نے روڈ میپ پیش کردیا

دوسری جانب سمرین کور کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے۔ وہ فلموں میں اداکاری کے علاوہ معروف گلوکاروں جوبن نوٹیال، بادشاہ اور گرو رندھاوا کے میوزک ویڈیوز میں بھی کام کر چکی ہیں۔

ارشدیپ سنگھ اور سمرین کور کے تعلقات کے حوالے سے پہلی مرتبہ آئی پی ایل 2026 کے دوران چہ مگوئیاں شروع ہوئی تھیں جب سمرین کو پنجاب کنگز کی ٹیم بس میں سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

منگنی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔