بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیویارک، 3 منزلہ قدیم عمارت زمین بوس، 8 افراد ہلاک، 17 زخمی

منہدم ہونے والی عمارت 1930 میں تعمیر کی گئی تھی اور عمارت کے بالکل ساتھ خالی پلاٹ پر کھدائی کا کام جاری تھا۔ عمارت گرنے کے بعد امدادی کارکن ملبے سے متاثرین کو نکالنے میں مصروف ہیں۔

نیویارک کے علاقے بروکلین میں 1930 میں تعمیر کی گئی 3 منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی جس میں 8 افراد ہلاک اور تین فائر فائٹر سمیت 17 زخمی ہوگئے جبکہ امدادی کارکن ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ واقعہ بروکلین کے علاقے فلیٹ بش میں پیش آیا تھا جہاں فلیٹ بش ایونیو اور بیڈفورڈ ایونیو کے قریب واقع تین منزلہ عمارت شام تقریباً 4 بجے اچانک ایک زیر تعمیر پلاٹ میں جاگری۔

عمارت گرنے کی وجہ کیا تھی؟
حکام کے مطابق منہدم ہونے والی عمارت 1930 میں تعمیر کی گئی تھی اور اس میں رہائشی فلیٹس کے ساتھ کاروباری جگہیں بھی موجود تھیں۔ عمارت کے بالکل ساتھ خالی پلاٹ پر نئی عمارت کی تعمیر کے لیے کھدائی کا کام جاری تھا۔

نیویارک کے محکمہ عمارت کے کمشنر احمد تیگانی کے مطابق جس وقت عمارت گری، وہاں تعمیراتی کارکن کھدائی میں مصروف تھے۔ عمارت کا ملبہ ساتھ موجود تعمیراتی گڑھے میں جاگرا، جبکہ ایک پڑوسی عمارت کی دیوار بھی منہدم ہوگئی اور اس کے اندرونی کمروں کا سامان باہر سے دکھائی دینے لگا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کے مطابق تعمیراتی مقام پر اس سے قبل بھی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ رواں سال اپریل میں حکام نے وہاں انہدامی سرگرمیوں پر کام روکنے کا حکم دیا تھا، تاہم بعد میں اس خلاف ورزی کو حل شدہ قرار دے دیا گیا تھا۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ عمارت گرنے کی حتمی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور ابھی تعمیراتی سرگرمیوں کو حادثے کی براہِ راست وجہ قرار نہیں دیا گیا۔

امدادی حکام کے مطابق ملبے میں مزید افراد کی موجودگی کا امکان ہے، اس لیے تلاش اور امدادی کارروائیاں کئی روز تک جاری رہ سکتی ہیں۔

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے۔ عمارت گرنے کے فوراً بعد فائر فائٹرز اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کردی۔

عینی مناظر میں امدادی کارکنوں کو ملبے سے زخمی افراد کو اسٹریچر پر نکالتے دیکھا گیا۔ بعض افراد کو کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد زندہ بچالیا گیا جن میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:روزانہ مٹھی بھر بھنے کالے چنے کھانے کے حیرت انگیز فوائد؟؟

امدادی کارروائیوں میں تقریباً 250 فائر فائٹرز اور پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ اہلکاروں نے ملبہ ہٹانے کے لیے بھاری مشینری، دستی آلات، کھوجی کتوں اور ڈرونز کا استعمال کیا، تاہم عمارت کے مزید حصے گرنے کے خدشے کے باعث کارروائی انتہائی احتیاط سے جاری رکھی گئی۔