بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کشمیریوں کی خود ارادیت کو دبانا مودی حکومت کے بس کی بات نہیں، بلاول

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرخارجہ وچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی تحریکِ حقِ خود ارادیت کو دبانا مودی حکومت کے بس کی بات نہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے یومِ استحصالِ کشمیر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں مِل جاتی، ایک بھی پاکستانی چین سے نہیں بیٹھے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے 370 اور 35 اے میں تبدیلی کرکے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو پائمال کیا، بھارتی اقدام نے خطے کے امن و استحکام کو تباہی کے دلدل کی جانب دھکیل دیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تین سال گذر چکے مقبوضہ وادی کی عوام تاحال آزادی اظہار اور پرامن اجتماع سمیت تمام دیگر بنیادی حقوق سے محروم ہیں، اقوام متحدہ اپنے چارٹر پر عملدرآمد کرا کر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق بحال کرائے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نو لاکھ بھارتی فوج کی جانب سے جاری مقبوضہ وادی کے محاصرے کو بلاتاخیر خاتمہ کیا جائے جبکہ یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق سمیت تمام قید و نظربند حریت پسندوں کی فوری رہا کیا جائے۔