ساف فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کل (منگل) کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان نے میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کو ایک صفر سے شکست دے کر پہلی بار ساف فٹ بال چیمپین شپ کے فائنل میں جگہ بنائی۔
میچ کا فیصلہ کن گول عبدالصمد نے اسکور کیا۔ساف فٹ بال کے ایکشن سے بھرپور مقابلے پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔








