لندن(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد وسابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے پارٹی رہنما جاویدلطیف نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے جاویدلطیف نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے کرپٹ خان کی جماعت کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ دیا ہے اور حکومت الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام نوازشریف کوپاکستان میں دیکھنا چاہتے ہیں ، میں نوازشریف کو آئندہ چند ہفتوں میں عوام کی خدمت کرتے دیکھ رہاہوں ۔جاویدلطیف نے کہاکہ پاکستان پہنچنے پر نوازشریف کا استقبال خود کروں گا،نوازشریف جس ایئر پورٹ پر اتریں گے تو باہر عوام کا ٹھاٹھیں مارتاسمندرہوگا۔
نوازشریف سے جاویدلطیف کی ملاقات،پارٹی قائد کی پاکستان واپسی کاعندیہ دے دیا








