امریکا میں صحافتی تنظیموں نےسرکاری اداروں کی طرف سے میڈیا کو بلیک لسٹ کرنے پر پینٹاگون کیخلاف مقدمہ کردیا۔
فریڈم آف پریس فاونڈیشنز اور انٹرسیپٹ نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے جس میں درخواست کی گئی کہ محکمہ انصاف پر زور دیا جائے کہ وہ ایسا مواد جاری کرے جو اس نے آزادی اظہار سے متعلق ایکٹ کے تحت روکا ہوا ہے۔
تنظیمیں چاہتی ہیں کہ وہ ان صحافیوں کے ناموں کی فہرست حاصل کریں جنہیں سینٹرل کمانڈ نظر انداز کررہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شکایت میں اس فون کال کو بنیاد بنایا گیا ہے جس میں انٹرسیپٹ کے صحافی نک ٹرس کو سینٹکام اہلکار نے خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں سے متعلق پوچھنا بند نہیں کیا تو اسے نظر انداز کرنیوالے صحافیوں کی فہرست میں ڈال دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:کیلیفورنیا نے اوپن اے آئی کیخلاف مقدمہ کردیا
صحافی کے پوچھنے پر کہ آیا ایسی کوئی فہرست ہے ؟ اہلکار نے کہا تھا کہ فہرست تو ہے مگر اسے شائع نہیں کیا جاتا۔دوسری جانب سینٹکام نے ایسی فہرست ہونے کی تردید کی تھی۔








