بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوئٹہ: کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون و بچے سمیت 7 جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ: مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس اور باوزر میں تصادم کے بعد آگ بھڑکنے کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایس پی کوسٹل ہائی وے پولیس محمد اسلم بنگلزئی نے حادثے میں 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں مسافر کوچ میں سوار ایک خاتون اور بچے سمیت 5 مسافر شامل ہیں، جبکہ دیگر دو افراد میں کوچ کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثہ بسول، اورماڑہ کے مقام پر پیش آیا جہاں تربت سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر آپس میں ٹکرا گئے، تصادم کے فوراً بعد دونوں گاڑیوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث متعدد مسافر جھلس کر زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور کوسٹل ہائی وے پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

مزید پڑھیں:بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنی چاہیے؟

حادثے کے باعث مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک معطل ہوگئی جبکہ سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔