کراچی: کورنگی کریک ابراہیم حیدری کے قریب نجی ٹی وی چینل کے دفتر میں آتشزدگی کے باعث عمارت کی بالائی منزل کی شیٹرنگ لگی چھت منہدم ہوگئی۔
اطلاع ملنے پر کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی امدادی کارروائیاں جاری، عمارت میں موجود تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
آگ نجی ٹی وی چینل کے آڈیٹوریم میں لگی تھی، آتشزدگی کے باعث آڈیٹوریم مکمل جل گیا اور اس کی چھت منہدم ہو گئی۔
مزید پڑھیإ:فائزہ خان کا حنا الطاف کو انوکھا جواب، رات گئے کراچی کی سڑک پر واک
ریسکیو 1122 کی جانب سے عمارت میں موجود تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا، واقعے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔








