ایرانی پاسداران انقلاب فورس(IRGC) نے امریکا کا 1 اور ڈرون مار گرایا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے اوپر امریکی ایم کیو نائن ڈرون مار گرایا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب فورس کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون 58 واں امریکی ڈرون تھا جو مار گرایا ہے۔
دوسری جانب ایران کے جزیرہ قشم میں امریکا نے میزائل حملہ کیا ہے۔
امریکی میزائل حملے میں تاحال نقصان کی کوئی تفصیل سامنے نہیں آ سکی۔
مزیدپڑھیں:سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے 3 ماہ خشک سالی کا خدشہ: محکمہ موسمیات
ایران کے جنوبی جزیرے قشم کی فضا میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔
نیم سرکاری خبر رساں اداروں نے جزیرے پر میزائل گرنے کی اطلاع دی ہے۔








