بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کے سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6.2 ٹریلین روپے کا بڑا اضافہ

پاکستان کے سرکاری قرضوں(Government debts) میں ایک سال کے دوران 6.2 ٹریلین روپے کا بڑا اضافہ؛ مجموعی حجم 90.98 ٹریلین روپے تک جا پہنچا؛ قرضوں کا جی ڈی پی سے تناسب کم ہو کر 72 فیصد پر آ گیا۔

وزارتِ خزانہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا مجموعی سرکاری قرضہ جون 2025 کے اختتام تک 84.8 ٹریلین روپے تھا، جو بڑھ کر جون 2026 کے اختتام تک 90.98 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا۔ اس طرح سرکاری قرضے میں 6.2 ٹریلین روپے (6 ہزار 200 ارب روپے) کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:2028 میں ری پبلکن کے صدارتی امیدوار کون ہوں گے؟ ٹرمپ نے دو نام بتا دیے

وزارتِ خزانہ کی جانب سے مالی سال 2027 سے 2029 کے لیے تیار کردہ قرضوں کی پائیداری کے تجزیے کے مطابق، جون 2026 کے اختتام تک حکومت اور حکومت کی ضمانت یافتہ مجموعی قرضوں کا حجم بڑھ کر 90.98 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا، جبکہ جون 2025 کے اختتامپر یہ قرضے 84.8 ٹریلین روپے تھے۔