کیا آپ رات گئے کھانا کھانے اور سونے کے عادی ہیں تو یہ عادت میٹابولک سینڈروم کا شکار بناسکتی ہے۔
واضح رہے کہ میٹابولک سینڈروم ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول، ہائی بلڈ شوگر اور خون میں چکنائی بڑھنے جیسے امراض کے مجموعے کو کہا جاتا ہے، جس سے امراض قلب، ذیابیطس اور موت کا خطرہ بڑھتا ہے۔
جرنل آئی سائنس میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ رات گئے کھانے اور سونے سے جسم کی اندرونی گھڑی کے افعال متاثر ہوتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق ایسا ہونے سے ورم اور معدے کی صحت کے ایسے مسائل سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے جن کو میٹابولک سینڈروم سے منسلک کیا جاتا ہے۔
وٹامن ڈی سے مرتب ہونے والے ایک اور بہترین فائدے کا انکشاف
اس تحقیق میں موٹاپے کے شکار ایسے 87 افراد کو شامل کیا گیا تھا جو رات گئے کھانے اور سونے کے عادی تھے۔
تحقیق میں دریافت ہوا کہ جب جسمانی گھڑی کے افعال متاثر ہوتے ہیں تو معدے میں ورم بڑھتا ہے جبکہ معدے کے امراض کا زیادہ سامنا ہوتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ نتائج ماضی کے شواہد سے مطابقت رکھتے ہیں جن کے مطابق رات گئے سونے کی عادت سے میٹابولک افعال متاثر ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رات گئے سونا عادت بنانے سے جسمانی اندرونی گھڑی اور رویوں میں عدم مطابقت پیدا ہوتی ہے۔
تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ رات گئے کھانا کھانے کے عادی افراد کے میٹابولزم افعال بھی متاثر ہوتے ہیں۔
جب محققین نے رات گئے سونے اور کھانے کے عادی افراد میں ان عادات کے مجموعی اثرات کا تجزیہ کیا تو دریافت ہوا کہ ایسے 73 فیصد افراد میں وقت کے ساتھ میٹابولک سینڈروم کا خطرہ بڑھانے والی علامات نظر آتی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اگرچہ ابھی ٹھوس طور پر یہ کہنا تو ممکن نہیں کہ رات گئے کھانے اور سونے سے میٹابولک سینڈروم امراض کا خطرہ بڑھتا ہے، مگر یہ ضرور عندیہ ملتا ہے کہ اس سے ذیابیطس، ہائی کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر جیسے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔
بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنی چاہیے؟
خیال رہے کہ کسی فرد میں توند، ہائی بلڈ پریشر، ہائیڈ بلڈ پریشر، خون میں چکنائی کی زیادہ مقدار اور صحت کے لیے مفید کولیسٹرول کی کمی میں سے 3 مسائل موجود ہوں، تو اسے میٹابولک سینڈروم کا شکار قرار دیا جاتا ہے۔
مزید پرھیں:امریکہ چین اے آئی کے عسکری فیصلوں میں انسانی مداخلت پر متفق: اسکاٹ بیسنٹ
عام طور پر زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے، میٹھے مشروبات کے استعمال، چکنائی اور چینی کے زیادہ استعمال، تناؤ، نیند کی کمی اور بیکٹری اشیا کے زیادہ استعمال سے اس کا خطرہ بڑھتا ہے۔








