بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انٹرنیٹ صارفین کیلئے بری خبر، 6 دسمبر تک کیا مشکلات پیش آئیں گی؟

زیرِ سمندر بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل(Internet Cable) کی مرمت کا کام 6 دسمبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے، جبکہ خرابی دور ہونے تک صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی کے مطابق کیبل کی مرمت مکمل ہونے تک خصوصاً مصروف اوقات میں انٹرنیٹ سروس سست رہنے کا امکان ہے۔

اس دوران زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کو ویب سائٹس کھولنے، مواد ڈاؤن لوڈ کرنے اور آن لائن سرگرمیوں میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

مزیدپڑھیں:گورنر راج اور ایمرجنسی کا فیصلہ کس کا تھا؟ طارق فضل چوہدری نے راز کھول دیا

اس سے قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اطلاع دی تھی کہ پاکستان کے ساحل سے تقریباً 11 کلومیٹر دور ایس ڈبلیو وی بین الاقوامی زیرِ سمندر کیبل نظام میں خرابی پیدا ہوئی ہے، اس خرابی کے باعث بین الاقوامی انٹرنیٹ رابطے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔