لاہور: چین اور یورپی ممالک کے اسٹڈی اور ورک ویزوں کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے کا مالی فراڈ کرنے والے ملزم کو ایف آئی اے فیصل آباد نے گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم یاسر رمضان مبینہ طور پر بیرون ملک ملازمت اور اسٹڈی ویزوں کے نام پر شہریوں سے رقوم وصول کرتا تھا، ملزم کے قبضے سے موبائل فونز بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
موبائل فونز کے ابتدائی جائزے کے دوران ویزا پراسیسنگ اور رقوم کی وصولی سے متعلق شواہد سامنے آئے ہیں، ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 641/26 درج کر لیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم مزید دو مقدمات میں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے جبکہ مقامی پولیس کے پانچ مقدمات میں نامزد اور دو مقدمات میں اشتہاری ہے۔
مزید پڑھیں:12 سال بعد پی ایس ایل افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، وزیر داخلہ
ایف آئی اے فیصل آباد کی جانب سے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔








