لاہور: پاکستانی پاپ موسیقی کے سنہری دور کی ایک اور پہچان خاموش ہوگئی، معروف گلوکار محسن رضا خان المعروف بنی انتقال کرگئے۔
نوے کی دہائی کے مقبول پاپ سنگر بنی اپنی منفرد اور پُرسوز آواز کے باعث مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ ان کے یادگار گیتوں میں دل میں تم، آ بھی جا، دیوانہ اور نشیلی شامل ہیں۔
بنی نے مغربی طرز کی موسیقی اور اردو رومانوی شاعری کے حسین امتزاج سے پاکستانی پاپ میوزک کو نئی شناخت دی۔
گلوکاری کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے ریکارڈنگ سٹوڈیو کے ذریعے کئی نوجوان موسیقاروں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی بھی کی۔
مزید پڑھیں:روس رواں برس خلا میں ایٹمی ہتھیار تعینات کرسکتا ہے: جرمن انٹیلیجنس
شوبز اور موسیقی کے حلقوں کی جانب سے محسن رضا خان المعروف بنی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔








