بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی اور گوادر کو وفاق کے ماتحت لانے کا پروپزل ہے، اس پر بات بھی ہوئی ہے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف(Khawaja Asif) کا کہنا ہے کہ کراچی اور گوادر کو وفاق کے ماتحت لانے کا پروپزل ہے اس پر بات بھی ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست میں مشکل سے سیکھا ہے کہ بال باہر جا رہا ہو تو نہیں کھیلنا چاہیے، رانا ثنا اللہ اور محسن نقوی دونوں ہماری کابینہ کا حصہ ہیں، میری خواہش ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اس بیان بازی کو رکوائیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بہت سی چیزیں چل رہی ہیں ان کو حتمی شکل دینی چاہیے تاکہ معاملات حل ہوں، اختلافات کو ہوا نہیں دینی چاہیے ہر شخص کو منفی باتوں سے گریز کرنا چاہیے، میں کوئی منفی بات نہیں کر رہا جو چیزیں چل رہی ہیں اس پر تبصرہ کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم سے کوئی فرد مستفید ہوا ہے تو وہ صدر مملکت آصف علی زرداری صاحب ہیں، بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ گن پوائنٹ پر یہ آئینی ترمیم کروائی گئی تو اس سے بڑی ہپوکریسی نہیں ہو سکتی۔

مزیدپڑھیں:بیرون ملک ملازمت تلاش کرنے والے پاکستانیوں کیلیے اہم خبر

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو جس طرح کی زبان استعمال کر رہے ہیں وہ ان کی شخصیت کیلیے اچھی نہیں، وہ اس قسم کی گفتگو کریں گے تو کیا مستقبل اور اہمیت ہوگی۔

خواجہ آصف نے سوال کیا کہ 18 ٹریلین روپے وفاق سے سندھ کو گیا وہ کہاں گیا؟ کراچی تو آج تباہ ہے، یونیورسٹی روڈ کا سن سن کر میری عمر گزر گئی کھمبے سڑک کے درمیان لگے ہیں، کراچی اتنا خوبصورت شہر تھا آج اس کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس 5 جگہ پر اقتدار ہے اور مرکز میں پارٹنرشپ ہے لیکن پھر بھی انہیں ڈر ہے، وزارت دفاع میں فوج کے نکتہ نظر کو فوقیت ہوتی ہے میں اس سے انکاری نہیں، وزارت کی جو بھی باتیں انھیں مجھ سے زیادہ بہتر معلوم ہے میں پولیٹیکل سائیڈ کور کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ 2029 کا الیکشن نئے نظام پر ہوگا باقی آئین میں کوئی تبدیلی کی ضرورت نہیں، جس آئینی ترمیم کی ضرورت ہے پھر الیکشن بھی اسی نظام کے تحت ہوگا الگ چیز کرنے کی ضرورت نہیں۔