امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جینسن ہوانگ کی اینوڈیا میں واپسی کا معاہدہ انہوں نے کروایا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے ہی اینوڈیا کے بورڈ کو جینسن ہوانگ کی واپسی پر قائل کیا اور بورڈ کو یقین دلایا کہ ہوانگ قومی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کی جینسن ہوانگ سے اتوار کو فون پر بات ہوئی، ہوانگ جانتے ہیں انہیں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں۔امریکی کمپنی اینوڈیا نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ سی ای او کے عہدے پر بحال کر دیا
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ جینسن ہوانگ چین منتقل ہوتے تو بڑا خطرہ ہوتا، چین جینسن ہوانگ کو منہ مانگی مراعات دینے کو تیار تھا، چینی صدر نے جینسن ہوانگ کو شعبے کی ذہین ترین شخصیت قرار دیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ جدید چپس کی پیچیدگی جینسن ہوانگ جیسا شخص ہی سمجھ سکتا ہے، جدید چپس کی نقل چین سمیت کسی کے لیے ممکن نہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اینوڈیا کے بورڈ کو بتایا کہ جینسن ہوانگ نے قومی سلامتی قوانین نہیں توڑے۔
خیال رہے کہ امریکی چپ ساز کمپنی اینوڈیا نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ اس نے جینسن ہوانگ کو فوری طور پر چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے عہدے پربحال کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:فیکٹ چیک: سوشل میڈیا کلپس بلاول کے انٹرویو کی غلط تصویر پیش کرتے ہیں
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ غیر معمولی فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ کے تحت سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل جینسن ہوانگ کے مبینہ چینی جاسوس سمیت دیگر خواتین کے ساتھ تعلقات کے انکشافات سامنے آئے تھے۔








