بالی وڈ کی مشہور فلم ‘کوئی مل گیا میں بٹو سردار کا کردار ادا کرنے والے اداکار انوج پنڈت شرما شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انوج پنڈت شرما نے اپنی دیرینہ دوست پربھجوت کے ساتھ شادی کی ہے جس کی کچھ تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پربھجوت صحت اور تندرستی (ہیلتھ اینڈ ویلنس) سے متعلق ایک ویب سائٹ کی بانی ہیں اور فٹنس کے شعبے میں بھی سرگرم ہیں۔
واضح رہےکہ انوج پنڈت شرما نے 2003 میں بننے والی اداکار ہریتھک روشن کی سائنس فکشن فلم ‘کوئی مل گیا’ میں بطور چائلڈ آرٹسٹ توجہ حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں:جینسن ہوانگ کا معاہدہ میں نے کرایا، وہ چین جاتے تو خطرہ ہوتا: ٹرمپ
اس کے علاوہ وہ کئی فلموں اور ٹیلی ویژن شوز کا حصہ رہ چکے ہیں، جن میں سلام انڈیا، چھٹنکی اور ٹوٹل سیاپا شامل ہیں۔








