بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا پیچھے رہ گیا، دنیا کے بہترین اے آئی سٹی کا اعزاز سنگاپور کے نام

موجودہ عہد میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی میں بہت تیزی سے پیشرفت ہو رہی ہے اور ممالک کی جانب سے اسے حکومتی سطح پر بھی اپنایا جا رہا ہے۔

مگر دنیا کا سب سے بہترین اے آئی شہر کا اعزاز کس کے پاس ہے؟اس کا جواب کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کی اے آئی سٹیز نامی فہرست میں دیا گیا ہے۔

عالمی اے آئی شہروں کی اس فہرست میں یہ جائزہ لیا جاتا ہے کہ کسی شہر میں اے آئی کا استعمال، بنیادی ڈھانچہ، ڈیٹا سینٹرز، سپر کمپیوٹنگ، اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم اور سرکاری و نجی شعبوں میں اے آئی کے منصوبے کتنے مضبوط ہیں۔

اس فہرست میں ایشیائی شہروں نے امریکا اور یورپ کو پیچھے چھوڑا ہے اور سرفہرست 15 میں سے 10 بہترین اے آئی شہر ایشیا میں واقع ہے۔

سنگاپور اس فہرست میں نمبرون اے آئی شہر قرار دیا گیا جس کے پوائنٹس 65.9 فیصد رہے۔

جنوبی کورین دارالحکومت سیئول کے حصے میں 64.9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر آیا جبکہ متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبہی اور دبئی بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔

اس طرح درحقیقت ان چاروں شہروں نے امریکا اور چین کے تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ کر سرفہرست 4 اے آئی شہروں کا اعزاز اپنے نام کیا۔

5 واں نمبر امریکی شہر سان فرانسسکو کے حصے میں آیا جبکہ لندن چھٹے، بیجنگ 7 ویں، شنگھائی 8 ویں، شینزن 9 ویں اور ہانگ کانگ 10 ویں نمبر پر رہا۔

مزید پڑھیں:جانئیے بیشتر ٹی شرٹس کے نچلے حصے پرپراسرار سوراخ کیوں بنتے ہیں؟

ٹوکیو کو 11 ویں نمبر رکھا گیا جس کے بعد بوسٹن 12 ویں، نیویارک 13 ویں، واشنگٹن 14 ویں اور بنگلورو 15 ویں نمبر پر رہا۔