چین کے ایک چڑیا گھر(Zoo) میں موجود موٹے چیتے نے اپنے غیر معمولی جسمانی حجم کے باعث سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرلی، تاہم عمر رسیدہ ہونے کے باعث انتظامیہ نے اس کا وزن کم کرانے کی کوشش ترک کردی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی چین کے شہر پانژیہوا کے چڑیا گھر میں موجود 19 سالہ چیتے کا نام پان باؤ باؤ ہے، جو اپنے بھاری بھرکم جسم کے باعث سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ اس کی شکل ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم ’زوٹوپیا‘ کے موٹے چیتا افسر کلاوہاؤزر سے بھی مشابہ قرار دی جارہی ہے۔
Dans le zoo de Panzhihua, en Chine, ce léopard nommé Pan Baobao est devenu viral en raison de son poids.
Sur des images, partagées sur les réseaux sociaux, on peut voir le léopard en situation d’obésité.
Certains internautes l’ont même comparé à l’agent Clawhauser, un… pic.twitter.com/CVluhedHCy
— Vakita (@vakitamedia) November 26, 2026
پان باؤ باؤ پہلی بار مارچ 2024 میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جب سیاحوں نے اس کی غیر معمولی جسامت کی ویڈیوز شیئر کیں۔ اس کی مقبولیت کے بعد چڑیا گھر انتظامیہ نے خوراک میں تبدیلی کرکے وزن کم کرنے کی کوشش کی، تاہم ماہرین سے مشاورت کے بعد یہ منصوبہ ترک کردیا گیا۔
مزیدپڑھیں:عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، قیمت ایک سال کی کم ترین سطح سے بحال ہوگئی
چڑیا گھر کے حکام کے مطابق چیتے کی عمر زیادہ ہونے کے باعث اب وزن کم کرانے کے بجائے اس کی موجودہ جسامت برقرار رکھنا اور مجموعی صحت کا خیال رکھنا زیادہ اہم ہے۔ حالیہ طبی معائنے میں بھی اس کی صحت تسلی بخش قرار دی گئی۔
پان باؤ باؤ کو روزانہ تقریباً آدھا کلو گائے کا گوشت اور مرغی کا ایک حصہ خوراک میں دیا جاتا ہے۔ اس کا وزن تقریباً برقرار ہے، تاہم شہرت میں اضافے کے بعد چڑیا گھر نے اس کے رہائشی حصے کا رقبہ 2 گنا کردیا ہے تاکہ اسے زیادہ جگہ اور آرام میسر ہو۔
چیتے کی مقبولیت کے باعث چین بھر سے سیاح اسے دیکھنے کے لیے چڑیا گھر پہنچ رہے ہیں، جس سے وہ وہاں کی نمایاں کشش بن گیا ہے۔








