لاہور: پاکستان ریلویز پولیس اسپیشل برانچ نے کارروائی کرتے ہوئے علامہ اقبال ایکسپریس کے پاور پلانٹ سے بغیر بکنگ دو کتے برآمد کر لیے۔ریل گاڑی پلانٹ آپریٹر مبینہ طور پر پانچ ہزار روپے کے عوض کراچی سے دو کتے بغیر بکنگ لے کر آرہا تھا۔
خفیہ اطلاع پر ریلویز پولیس نے علامہ اقبال ایکسپریس9-UP) )کی چیکنگ کے دوران دو کتے پکڑ لیے، ٹرین پلانٹ آپریٹر مبینہ طور پر پانچ ہزار روپے کے عوض کراچی سے دو کتے بغیر بکنگ لے کر آرہا تھا۔
خفیہ اطلاع پر ریلویز پولیس نے رائیونڈ اسٹیشن پر ٹرین چیکنگ کی تو اس کے اندر دو اعلیٰ نسل کے کتے پائے گئے، ان دونوں کتوں کو کوٹ لکھپت اسٹیشن پر ایک شخص کے حوالے کیا جانا تھا۔
ریلویز پولیس نے ٹرین کے پلانٹ آپریٹر محمد خان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی اور پلانٹ آپریٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ریلویز پولیس نے کتوں کو چارج کروا کے 7ہزار690 روپے جرمانہ ریلوے ریونیو میں جمع کروایا۔
مزید پڑھیں:کراچی پورٹ، درآمدی کارگو کی مقدار1 لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ
ریلویز پولیس رائیونڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بغیر بکنگ جانوروں کی منتقلی کی کوشش ناکام بنا دی، ریلوے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔








