بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کادورہ ویسٹ انڈیز کیلئے یکم دسمبر کو روانہ ہوگی

قومی ٹیم ڈومنیکا کے شہر روسو میں سیریز سے قبل تیاریوں اور ٹریننگ سیشنز میں حصہ لے گی۔پی سی بی نے 27-2026 سیزن کیلئے ویمن کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دے دیے

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے روانگی کا شیڈول یکم دسمبر کو طے ہے جس کے لیے قومی اسکواڈ کل کراچی میں اکٹھا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق فاطمہ ثنا کی قیادت میں 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ یکم دسمبر کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگا، جہاں ٹیم روسو ڈومینیکا میں پری سیریز ٹریننگ کرے گی۔

دورے کے دوران پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے، ٹی ٹوئنٹی میچز 8، 10 اور 12 دسمبر جبکہ ون ڈے میچز 15، 17 اور 20 دسمبر کو شیڈول ہیں، تمام میچز روسو کے ونڈسر پارک میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:یوٹیوب میں خاموشی سے’’ میوٹ بٹن‘‘ جیسے بہترین فیچر کی آزمائش

مزید برآں ہیڈ کوچ شین ڈیٹز بھی روسو میں ٹیم کو جوائن کریں گے، بطور ہیڈ کوچ یہ ان کی پہلی اسائنمنٹ ہوگی۔