امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج کی جانب سے ایران کے مواصلاتی نظام کو کمزور کرنے کی کوششوں کے دوران ایران نے اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس کے ذریعے اپنی افواج کو ہدایات دینے، رابطے کرنے اور ڈرون آپریشنز کی نگرانی کرنے کی کوشش کی۔
اخبار کے مطابق امریکی فوج نے بھی ڈرونز تباہ کرنے میں اسٹارلنک کے فوجی ورژن کا استعمال کیا جبکہ اسٹارلنک کے غیر مجاز استعمال کی اطلاعات پر ایلون مسک برہم ہوگئے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کو دی گئی خفیہ رپورٹ میں بھی ایرانی حکومت کی جانب سے اسٹارلنک کے استعمال کا ذکر کیا تھا۔
اسپیس ایکس اور ایران نے رپورٹ پر تبصرہ نہیں کیا جبکہ امریکی محکمہ جنگ نے سینٹ کام کی رپورٹ سے لاعلمی کا اظہار کیا۔








