بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایاز خان نیازی، عمر سرفراز چیمہ ،نوابزادہ وسیم خان بادوزئی وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیرمقرر

 لاہور( نیوزڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے تین مشیروں کا تقرر کردیا، این آئی سی ایل کرپشن کیس میںاحتساب عدالت سے سزا یافتہ اور بعدازاں سندھ ہائیکورٹ سے بر ی ہونے والے ایاز خان نیازی اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی شامل ہیں،اس حوالے سے نوٹیفکیشن کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق عمر سرفراز چیمہ مشیر اطلاعات کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔ ملتان سے رکن پنجاب اسمبلی نوابزادہ وسیم خان بادوزئی بھی پرویز الٰہی کے مشیر مقرر کردیئے گئے ۔اس کے علاوہ محمد ایاز خان نیازی کو بھی وزیر اعلیٰ کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایاز خان نیازی نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر رہے چکے ہیں،ان پردیگر ملزمان کے ساتھ مل کر قومی خزانے کو 490 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔دسمبر2018میں کراچی کی احتساب عدالت نے ایازخان نیازی سمیت 6 ملزموں کو 7 ،7 سال قید کی سزاسنائی تھی سزا سنا ئی تھی اورانہیں دس سال کے لئے عوامی عہدے کیلئے بھی نااہل قرار دیاتھاتاہم اکتوبر2019میںسندھ ہائیکورٹ نے این آئی سی ایل کرپشن کیس میں سزایافتہ ملزم ایاز خان نیازی و دیگر کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے تمام ملزموں کو بری کردیا تھا۔ایازخان نیازی کی بطورمشیرتقرری پر سوشل میڈیا پر تنقید کی جارہی ہے ،اس حوالے سے سینئرصحافی رؤف کلاسرا نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھاکہ پی ٹی آئی نوجوانو مبارک ہو۔ سڑکوں پر شیل کھاتے رہے،پولیس کی کٹ کھائی لیکن لاٹری ایاز خان نیازی کی نکل آئی جواین آئی سی ایل سکینڈل میں گرفتار رہا،عدالت نے سات سال سزا سنائی۔آف شور کمپنیاں،آج پرویز الہی نے اسے ایڈوائز بنا لیا۔ عوام صرف پسند کے لیٹروں کو اقتدار میں چاہتی ہے۔بس لیٹرا مرضی کا ہو۔