بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک کے حساس علاقوں میں امریکی سفیر کے دورے کے کیا مقاصد ؟علامہ راجہ ناصر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرنے امریکی سفیر کے پاک افغان سرحد کے دورے کی مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک کے حساس علاقوں میں امریکی سفیر کے دورے کے کیا مقاصد ہیں۔مادر وطن کو اکھاڑا نہ بنایا جائے،پڑوسی برادر ملک پر امریکی ڈراون حملے میں فضائی حدود کے استعمال پر جو سوال اٹھ رہے ہیں دفتر خارجہ اس کی وضاحت کرے۔