بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر کشمیریوں کیلئے آوازبلند کرتارہے گا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمدنے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم اور دنیا بھر میں ہمارے سفارت خانے کشمیریوں کی آواز ہیں۔
ریڈیو پاکستان کودیئے گئے خصوصی انٹرویو عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر کشمیریوں کیلئے ہمیشہ آوازبلند کرےگا۔
انہوں نے بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیرکے عوام کی غیرمتزلزل جدوجہد کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کشمیری اپنےخواب کے حصول میں کامیاب ہوں گے۔
ترجمان نے بھارت پرزور دیا کہ وہ بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں مظالم بند کرے اوررائے شماری سے متعلق اقوام متحدہ کی قرار دادوں پرعملدرآمد کرے۔
ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کرنے کے بھارتی اقدام سےظاہر ہوتا ہے کہ وہ دنیا سے کچھ چھپارہاہے۔

دریں اثنانجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابر افتخار نے کہاکہ یکم اگست کو افسوسناک واقعہ پیش آیا ،حادثے کاشکارہونے والاہیلی کاپٹر فلڈریلیف کی کارروائیوںمیں مصروف تھا ،لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی فلڈ ریلیف کی نگرانی کررہے تھاکہ اس دوران لسبیلہ کے قریب موسم کی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا۔انہوں نے کہاکہ حادثے کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈاشروع کردیاگیا جس سے ادارے اور پوری قوم کی دل آزاری ہوئی ۔میجرجنرل بابر افتخار نے کہاکہ یکم اگست کے بعد سے ہم کرب سے گزررہے ہیں،ایسے موقع پر منفی اور نفرت انگیز مہم اوربے حس رویہ ناقابل قبول ہے، ہر سطح پر اس کی مذمت کی جانی چاہیے ،ایسے عناصر کومستردکرنے کی ضرورت ہے،منفی پروپیگنڈانہیں ہوناچاہیے ۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم شہداکے خاندانوں اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ،قوم کا جتناشکریہ اداکیا جائے کم ہے۔