بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کا پنجاب حکومت کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ لینے کا فیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب حکومت کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں پی ٹی آئی کے ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کر نے کی ہدایت جاری کی ہے۔
عمران خان نے تمام وزراء کو دن میں 14گھنٹے کام کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
عمران خان کا وزراء کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کسی صورت کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔