پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت نے اپنی پروجیکشن کیلئے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو ایک سرکاری و قانونی طریقے کے تحت بھرتی کیا ہے۔
کے پی حکومت نے 1100 سوشل میڈیا انفلوئنسرز 25 ہزار ماہانہ تنخواہ پر بھرتی کرلیے
انہوں نے کہا کہ اس عمل میں ان کے انٹرویو اور ٹیسٹ ہوئے اور ان کا تمام ڈیٹا اکھٹا کرنے کے بعد بھرتی کیا گیا ۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پہلے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے عوامی مسائل حکومت تک پہنچتے تھے، عوامی مسائل حکومت تک پہنچانے کیلئے اب سوشل میڈیا کا استعمال کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان طلبہ کو ٹریننگ دی جارہی ہے، ان کا کوڈ آف کنڈکٹ ہے، سوشل میڈیا کو عوامی مہمات پولیو اور دیگر بیماریوں کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
کے پی حکومت نے اپنی پروجیکشن کیلئے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بھرتی کیا،بیرسٹر سیف








