آرمی چیف کو اماراتی صدر کا فون، ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار تعزیت
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کیا ہے۔
اماراتی صدرنے شیخ محمد بن زاید النہیان نے آرمی چیف سےہیلی کاپٹرحادثے پر تعزیت کا اظہار کیا۔
شیخ محمد بن زاید النہیان نے ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
دریں اثناء سعودی عرب کے چیف آف جنر ل سٹاف جنرل فیاض بن حمد الرویلی نے بھی پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کیا اور لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لسبیلہ میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا۔
کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد ہیلی کاپٹر کا ملبہ موسی گوٹھ سے ملا تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھاکہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا جس کے باعث ہیلی کاپٹر میں سوار کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد سمیت 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔
آرمی چیف کو اماراتی صدر کا فون، ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار تعزیت








