لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ہر صورت کامیاب ہوگی۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کاکہنا تھا کہ عمران خان آج تم سب سے بڑے چور اور ڈاکو نکلے۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے قوم کو بھکاری بنادیا ہے، نااہل حکمرانوں کے چند دن رہ گئے ہیں۔حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا پاکستان کے دفاعی اخراجات قرضوں سے ادا ہو رہے ہیں۔ حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد ہر صورت کامیاب ہوگی جبکہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آکر ملک اور قوم کو ترقی کی راہ پر چلائے گی۔
تحریک عدم اعتماد ہر صورت کامیاب ہوگی، حمزہ شہباز








