اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء پرویز رشید نے کہاکہ میاں نواز شریف پرجوالزام لگاوہ توآٹے میں نمک کے برابرتھااوریہ تونمک کاپہاڑ ہےجوعمران خان صاحب پرثابت ہوچکاہے،عدالت کے سامنے جواپنے آپ کوسرنڈر کرتے ہیں ان کے لیے قانون بھی وہ ہوجوعدالت کودھمکیاں دیتاہے ،گالیاں دیتاہے بلیک میل کرتاہے،دبائومیں لانے کی کوشش کرتاہے اس کےلیے بھی قانون وہی ہو،یعنی کوئی لاڈلانہ ہوقانون کا،پھرتوخان صاحب کومشکل دن دیکھنے پڑیں گے،
اینکرکے پوچھنے پرکہ کیاابھی بھی وہ لاڈلے ہیں تواس کے جواب میں پرویز رشید کاکہناتھاکہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں جس طرح دہرامیعاراپنایاگیااس سے تویہی لگتاہے کہ عمران خان ابھی بھی لاڈلہ ہے،20لوگوں کوایک جرم میں ان سیٹ کردیاجاتاہےاورہی جرم جب 10دوسرے لوگ کرتے ہیں توانہیں گلے لگالیاجاتاہے توان کالاڈلہ ہوناتومحسوس ہوتاہے،وہ کسی کونیوٹرل کہتے ہیں جب وہ کسی کوجانورکہتے ہیں
جب وہ کسی کومیرجعفرکہتےہیںمیرصادق کہتے ہیں اورپھرعدالتوں کے بارے میںجوزبان وہ استعمال کرتے ہیںاوراسی طریقے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان جوپاکستان کابہت ہی معتبرآئینی ادارہ ہےہم نے کبھی بھی یہ زبان ہی استعمال نہیں کی وہ توغیرآئینی مطالبہ کرتے ہیں وہ تواداروں سے کہتے ہیں کہ آپ اپنی حدود سے باہرنکلیں اورمیری مددکریں اورخود وہ تسلیم کرتے ہیں کہ میری مدد کی گئی ابھی پچھلے دنوں ان کے انٹرویوز اورتقاریرموجود ہیں جس میں انہوں نے کہاکہ پھرمجھے اپنی مدد کے لیے اداروں کوبلاناپڑتاتھااورادارے میری مددکرتے تھےجوبھی خان صاحب کے ساتھ کھڑاہوگاہم اس کوبھی اسی نظر سے دیکھیں گے جس طرح خان صاحب کودیکھتے ہیں۔
نوازشریف صاحب پہ جو الزام لگا وہ آٹے میں نمک کے برابر تھا مگر یہ تو نمک کا پہاڑ ہے جو عمران خان پہ ثابت ہوچکا ہے جو عدالت کے سامنے سرنڈر کرتا ہے اس کے لیے بھی وہی قانون ہو اور جو عدالت کو دھمکیاں دیتا ہے گالیاں دیتا ہے دباؤ میں لانے کی کوشش کرتاہے اسکے لیے بھی قانون وہی ہو. pic.twitter.com/RGQaQaJEMN
— PMLN (@pmln_org) August 6, 2022









