بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دنیا سے قرض مانگتے شرم آتی ہے، آرمی چیف سے فون کروانا پڑتا ہے،مفتاح اسماعیل

کراچی (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ دنیا سے قرض مانگنا مشکل ہو گیا ہے اور اب شرم بھی آتی ہے۔
ہفتہ کو کراچی چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ایک دوست ملک سے سنہ 1996 میں لیا گیا 45 کروڑ ڈالر کا قرض اب تک واپس نہیں کر سکے۔‘
’ان سے مزید قرض مانگنے جائو تو شرم آتی ہے۔ آرمی چیف سے فون کروانا پڑتا ہے۔‘
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ لگژری گاڑیوں کی درآمد پر پابندی کو ستمبر تک نہیں ہٹائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ایل سی کا نظام بہتر ہے، تمام امپورٹرز کے لیے ایل سی کھل رہی ہیں۔
’ہماری ایکسپورٹ 2011 میں 25 ارب ڈالر تھی آج 30 ارب ڈالر ہے۔ پاکستان کی ایکسپورٹ بنگلہ دیش اور کوریا سے بھی کم ہے۔‘
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ’بجلی کی پیداوار میں بتدریج اضافہ ہوا مگر بزنس کمیونٹی ایکسپورٹ نہیں بڑھا سکی۔‘