بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گورنر پنجاب کے کابینہ سے حلف لینے پر ن لیگی اراکین اسمبلی کاشدید احتجاج

لاہور(نیوزڈیسک)گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کی کابینہ سے حلف لینے پر ن لیگی اراکین اسمبلی نے شدید احتجاج کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کی کابینہ سے حلف لینے پر ن لیگی اراکین اسمبلی نے شدید احتجاج کیا ہے اور اپنے تحفظات سے مریم نواز کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے اندر ایک گروپ مزاحمت کی سیاست کرنا چاہتا ہے اور گروپ سے تعلق رکھنے والے لیگی اراکین پنجاب اسمبلی کے تحریک انصاف کے وزرا سے گورنر کے حلف لینے کی شدید مخالفت کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر گورنر پنجاب نے وزرا سے حلف لیا ہے کیونکہ وزیراعظم اور ن لیگ کے کچھ سینئررہنما تحریک انصاف کے ساتھ مفاہمت کی پالیسی چاہتے ہیں۔